Categories: عالمی

طالبان اورشدت پسندی: طالبان نے بھی بھارت کوشدت پسندی کا سبق پڑھایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل، 7 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کے  تنازعہ کی تپش اب افغانستان تک پہنچ گیا ہے۔ اب افغانستان میں حکمران طالبان نے نوپور شرما کے بیان کی مذمت کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھارت سے اپیل کی  ہے کہ وہ ایسے شدت پسندوں کو اسلام کی توہین اور مسلمانوں کو اکسانے کی اجازت نہ دے۔ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ہندوستان میں حکمراں جماعت کے ایک کارکن کے ذریعہ  پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوپور شرما کے ریمارکس کے خلاف احتجاج اب 14 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ مالدیپ، لیبیا، انڈونیشیا، ایران، عراق، کویت، قطر، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور بحرین کے بعد اب افغانستان بھی احتجاج کی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ اس میں طالبان کے ذریعہ ہندوستان کو شدت پسندی کا سبق یاد دلاناچونکا دینے والی ہے، کیونکہ طالبان خود ایک دہشت گرد تنظیم رہی ہے اور اس کے ذرریعہ بنیاد پرست اور شدت پسندسرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago