ریلائنس جیو کی بادشاہت برقرار، مئی میں جوڑے 31 لاکھ صارفین

جیو کے کل کنکشن 40 کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز کر گئے

ووڈا۔آئیڈیا میں تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار کنکشن  گھٹے، ایئرٹیل میں 10.27 لاکھ کا اضافہ

ملک کے وائرلیس صارفین کی تعداد 114کروڑ 55 لاکھ ہوئی

79لاکھ 70 ہزار نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے لیے درخواست دی

نئی دہلی، 19 جولائی2022

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں ریلائنس جیو نے اپنے نیٹ ورک میں 31 لاکھ 11 ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا ہے۔ ریلائنس جیو 40.87 ملین صارفین کے ساتھ ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے نمبر پر ہے۔

ملک کی بڑی کمپنی ووڈا آئیڈیا یعنی وی آئی کو مئی کے مہینے میں ایک بار پھر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں 7 لاکھ 60 ہزار صارفین نے ووڈا آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑ دیا۔ تقریباً 25.84 ملین صارفین کے ساتھ، یہ مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ صارفین کے معاملے میں بھارتی ایئرٹیل نمبر دو پر ہے۔ ایئرٹیل نے مئی میں 10 لاکھ 27 ہزار صارفین کو شامل کیا ہے۔ مئی میں ایئرٹیل صارفین کی کل تعداد 36 کروڑ 21 لاکھ کے قریب تھی۔

وائرلیس سبسکرائبر یعنی ہندوستان کے موبائل کنکشن مارکیٹ میں ریلائنس جیو 35.69 فیصد سبسکرائبرس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل 31.62% اور ووڈا فون ۔  آئیڈیا 22.56 فیصدی بازار حصہ داریکے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بی ایس این ایل 9.85 فیصدحصہ داری  کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹرائی  کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی میں کل موبائل کنکشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں تقریباً 28 لاکھ 45 ہزار نئے کنکشن جوڑے گئے ہیں۔ دیہی سبسکرپشن کی تعداد میں بھی تقریباً 20 لاکھ 77 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا۔ مئی میں دیہی ہندوستان میں کنکشن کی کل تعداد 51.88 ملین سے بڑھ کر 52.09 ملین ہوگئی ہے۔ ملک میں وائرلیس صارفین کی تعداد 114کروڑ 55لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مئی کے مہینے میں کل 79 لاکھ 70 ہزار صارفین نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے لیے درخواستیں دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago