Categories: عالمی

عالمی غذائی تحفظ کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے: بھارت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اقوام متحدہ ،19؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی خصوصی تقریب میں  بھارت  کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے کہا کہ ہندوستان عالمی غذائی تحفظ کو آگے بڑھانے، مساوات کو برقرار رکھنے، ہمدردی کا مظاہرہ کرنے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ دوبے نے کہا کہ نئی دہلی دنیا کا سب سے بڑا فوڈ بیسڈ سیفٹی نیٹ پروگرام چلا رہا ہے، جس نے فلاح و بہبود سے حقوق پر مبنی نقطہ نظر کی طرف ایک مثالی تبدیلی دیکھی ہے۔  انہوں نے مزید کہا،کووڈ۔ 19 کے دوران ٹارگٹ ڈیلیوری حاصل کرنے کے لیے، 800 ملین لوگوں کو خوراک کی امداد اور 400 ملین لوگوں کو نقد رقم کی منتقلی حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی۔ ہندوستان کا مڈ ڈے میل پروگرام صحت مند کھانے کی فراہمی کو یقینی بنا کر اسکولی بچوں میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے جاری ہے۔  بچوں اور خواتین کیلئے بھی ایک تغذیہ مہم شروع کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہمارے فارم ٹو ٹیبل ڈیجیٹل اقدامات میں کسانوں کے پورٹلز، فارم ایڈوائزری سروسز، زرعی اجناس کا آن لائن نیٹ ورک، قیمت کی پیش گوئی اور کوالٹی کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔   افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پیش نظر ہندوستان افغانستان کے لوگوں کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم عطیہ کر رہا ہے۔ دوبے نے مشاہدہ  کیا  کہ ہندوستان نے میانمار کے لیے اپنی انسانی امداد جاری رکھی ہے، جس میں 10,000 ٹن چاول اور گندم کی گرانٹ بھی شامل ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہم سری لنکا کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ ہندوستان نے گزشتہ تین مہینوں میں یمن کو 250,000 ٹن سے زیادہ گندم برآمد کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان عالمی غذائی تحفظ کے مقصد کے لئے مضبوطی سے پرعزم ہے اور اس نے گذشتہ برسوں میں مختلف انسانی بحرانوں کے جواب میں اقوام متحدہ کے مرکزی ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف)اور یو این او سی ایچ اے میں بھی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا، سال 2023 کو "جوار کا بین الاقوامی سال" قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی ہماری قیادت کا مقصد اسی طرح کے غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago