فور(4) جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں جیو سرفہرست

21.1 ایم بی پی ایس کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے ساتھ جیو کا جلوہ برقرار

4 جی اوسط اپ لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا پہلے نمبر پر، ٹرائی نے مارچ ماہ کے اعداد و شمار جاری کئے

سرکاری بی ایس ایل کی  اسپیڈ بھی بڑھی، تو ایئر ٹیل اور وائی آئی کی گھٹی

ڈاون لوڈ اور ا پ لوڈ دونوں میں ایئر ٹیل  تیسرے نمبر پر

نئی دہلی، 19 اپریل۔2022

ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیونے ایک بار پھر 4 جی  ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ا پنی بادشاہت برقرار رکھی ہے۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے ذریعہ مارچ کے مہینے کے لئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیوکی اوسط 4 جی  ڈاؤن لوڈ کی رفتار 21.1 ایم بی پی ایس  ماپی  گئی تھی۔ فروری کے مہینے کے مقابلے میں، اس نے 0.5 ایم بی پی ایس کا اچھال دیکھنے کو ملا۔فروری کے مہینے میںجیو کی اوسط 4 جی  ڈاؤن لوڈ کی رفتار 20.6  ایم بی پی ایس تھی۔ جیو کے علاوہ صرف سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے رفتار میں اضافہ کیا ہے۔ اس کی 4 جی   ڈاؤن لوڈ کی رفتار مارچ میں 6.1 ایم بی پی ایس  ماپی  گئی جبکہ فروری میں یہ 4.8 ایم بی پی ایس تھی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں، ایئرٹیل اور ووڈا ۔  آئیڈیاکی 4 جی رفتار مارچ میں کم ہوئی۔ ایئرٹیل کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، اس کی 4 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار پچھلے مہینے کے مقابلے مارچ میں 1.3 ایم بی پی ایس کم ہوئی۔ اسی وقت، رفتار کے لحاظ سے،ووڈا ۔آئیڈیا کو بھی 0.5  ایم بی پی ایس  کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایئر ٹیل کی رفتار 13.7   ایم بی پی ایس   تھی جبکہ وی آئی انڈیا کی رفتار 17.9  ایم بی پی ایس تھی۔

ہر بار کی طرح اس بار بھیریلائنس جیو  نے ایک بار پھر ایئر ٹیل اور  ووڈا۔ آئیڈیا کوو اوسط 4G ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں شکست دی ہے۔ مارچ کے مہینے میں،  جیو کی 4 جی  ڈاؤن لوڈ کی رفتار ایئر ٹیل  سے 7.4   ایم بی پی ایس زیادہ اور ووڈا ۔ آئیڈیا سے 3.2   ایم بی پی ایس زیادہ تھی۔ ریلائنس جیو نے پچھلے کئی سالوں سے مسلسل 4 جی  ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں پہلے نمبر پر ہے۔ ووڈا ۔ آئیڈیا  انڈیا  دوسرے نمبر پر برقرار ہے اور اس نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کی طرح اوسط 4 جی  اپ لوڈ کی رفتار میں  بھی  بھارتی ایئر ٹیل تیسرے نمبر پر ہے۔ مارچ کے مہینے میں کمپنی کی اپ لوڈ کی اوسط رفتار 6.1 ایم بی پی ایس تھی۔ 8.2 ایم بی پی ایس  کے ساتھ وی آئی انڈیا  اوسط 4 جی اپ لوڈ کی رفتار کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ ریلائنس جیو نے 7.3 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اسپیڈ کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔ بی ایس این ایل نے بھی 5.1 ایم بی پی ایس کی اوسط اپ لوڈ رفتار کے ساتھ مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کی ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار  کی شماری مائی سپیڈ  ایپلی کیشن کی مدد سے جمع کئے گئے  ریئل ٹائم  اعداد  وشمار  کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago