ریلائنس کی مارکیٹ کیپ 72 ہزار کروڑ کم ہوئی، ایچ ڈی ایف سی آگے نکلا

نئی دہلی، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ریلائنس انڈسٹریز اور سعودی آرامکو کے درمیان 15 بلین ڈالر کے مجوزہ معاہدے کی منسوخی کا اثر منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ریلائنس کے حصص کی تجارت پر صاف نظر آرہا ہے۔ آج ریلائنس انڈسٹریز کے حصص ابتدائی تجارت میں ہی گراوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کے حصص میں 1.15 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کو بھی ریلائنس کے حصص میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے اسٹاک میں تقریباً 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔ حصص کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے ایچ ڈی ایف سی HDFCگروپ نے مارکیٹ کیپ کے معاملے میں ریلائنس انڈسٹریز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حصص کی قیمت میں کمی کے بعد، ریلائنس گروپ کی مارکیٹ کیپ آج تک 15.24 لاکھ کروڑ روپے پر آ گئی ہے، جبکہ HDFCگروپ کی مارکیٹ کیپ آج تک 15.56 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ پچھلے مہینے کی 18 تاریخ تک ریلائنس کی مارکیٹ کیپ 18.50 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح ریلائنس گروپ کی مارکیٹ کیپ میں پچھلے ایک ماہ اور پانچ دنوں کے دوران 3.26 لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جہاں تک سعودی آرامکو ڈیل کی منسوخی کا سوال ہے، اس کی وجہ سے صرف ایک دن میں ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ میں 72 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اس ڈیل کی منسوخی سے اسٹاک مارکیٹ میں پیدا منفی جذبات کی وجہ سے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ریلائنس انڈسٹریز کے اسٹاک میں زبردست فروخت ہوئی۔ یہ فروخت منگل کو بھی جاری ہے۔ اس کی وجہ سے ریلائنس کی مارکیٹ کیپ ایچ ڈی ایف سی کی مارکیٹ کیپ سے نیچے آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو ڈیل کی منسوخی سے ریلائنس انڈسٹریز کی بیلنس شیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ کیونکہ کمپنی کے پاس اپنی کاروباری سرگرمیوں اور نئے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کافی فنڈز موجود ہیں۔ تاہم، معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے ریلائنس انڈسٹریز کے O -2- C(تیل سے کیمیکل) کاروبار کی قدر کو کم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ 75 $ بلین کی قدر کیا گیا تھا لیکن سعودی آرامکو کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی منسوخی کے بعد، O- 2- سی کاروبار کی تشخیص 70 ارب $ تک کم کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago