سنجے دت کی آنے والی فلم ’ٹورباز ‘کاٹریلرجاری

سنجے دت کی آنے والی فلم ’ٹورباز ‘کاٹریلرجاری

سنجے دت کی آنے والی فلم ’ ٹورباز ‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کے علاوہ نرگس فاخری اور راہول دیو بھی اہم کردار میں ہیں۔ ہفتے کے روز ،فلم میکرز نے فلم کا ٹریلر جاری کیا ، جسے اداکار سنجے دت نے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

فلم کے ٹریلر کا آغاز سنجے دت سے ہوا ہے ، جو پناہ گزین کیمپ میں بچوں کے لئے کرکٹ ٹریننگ کیمپ کھولنا چاہتے ہیں۔ مووی کا ٹریلرمیں سنجے دت کوجہاں ایک کرکٹ کوچ کے طور پر دکھایاگیاہے ، وہیں راہول دیو کو دہشت گردتنظیم کامکھیاکے طور پر دکھایاگیاہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سنجے دت کرکٹ کے ذریعے بچوں کو بندوق اور دہشت سے دور رکھنے اور بچوں کو خودکش بمبار بننے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کے ہدایتکار گیریش ملک ہیں اور فلم رواں سال 11 دسمبر کو نیٹ فلکس پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سنجے دت کی یہ دوسری فلم ہے ، جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے۔ اس سے قبل سنجے دت کی فلم روڈ 2 ریلیز ہوئی تھی ، جسے شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل نہیں ملا۔ فلم ٹورباز کے علاوہ سنجے دت کی آنے والی فلموں میں بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا ، شیر شاہ ، پرتھویراج ، کے جی ایف باب 2 وغیرہ شامل ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago