Categories: قومی

ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی نے چند نشستوں پر اتحاد کیا

ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی نے چند نشستوں پر اتحاد کیا

ڈوڈہ،21 نومبر(انڈیا نیرٹیو)

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کے روز ایک اہم اِجلاس میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے چند نشستوں پر اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی،نیشنل کانفرنس کے سنئیر رہنما خالد نجیب سہروردی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کے لیے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیں اور اس کی حمایت کریں اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو اس جماعت کا بنیادی مقصد بھی ہے ۔لیکن کانگریس مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایسا ہونے نہیں دے گی ۔اس لیے کانگریس اور این سی نے طے کیا ہے کہ وہ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارہ کو مستحکم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

سابق وزیر مملکت برائے داخلہ خالد نجیب سہروردی نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے میں تمام پارٹی عہدیدران کارکنان کو اعتماد میں لے کر کیا گیا ہے تاکہ بی جے پی کو ان انتخابات میں کامیابی سے دور رکھا جاسکے۔اُنہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر ،جہاں سے بی جے پی کے سابق وزیر مملکت شکتی راج پریہار بطور امیدوار میدان میں اُترے ہیں اُن کے مخالف گوہا مرمت سے نیشنل کانفرنس کے اتحاد سے کانگریس نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ۔جب کہ گندنہ کے لیےنیشنل کانفرنس نے کانگریس کے ساتھ مل کر اپنا امیدوار میدان میں اُتارا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago