سری نگر: پلوامہ میں 20 گھنٹے کا آپریشن اختتام پذیر

لشکر کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک اورایک فوجی اہلکار شہید

سری نگر، 3جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پلوامہ کے راجپورہ علاقہ میں جمعرات کو شام دیر گئے سے جاری تصادم کے دوران لشکر کمانڈر سمیت پانچ دہشت گردوں کو مارگرایا گیا اورایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔ اس طرح سے رواں سال جھڑپوں کے دوران مار ے گئے دہشت گردوں کی تعداد 66 تک پہنچ گئی۔

آئی جی پی کشمیروجے کمار نے مقامی لشکرکمانڈر نشاز لون عرف خطاب اورایک پاکستانی دہشت گرد سمیت پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کوایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محصور دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی اورجوابی کارروائی میں سبھی مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس اؤجی، فوج کی 44 آرآر اورسی آرپی ایف کے اہلکاروں نے جمعرات کوشام دیرگئے ضلع پلوامہ کے ہانجن راجپورہ علاقہ کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بات کی پختہ اطلاع تھی کہ یہاں چار سے پانچ دہشت گردموجود ہیں۔ اسلئے مزید کمک طلب کرکے پورے علاقے کوسخت گھیرے میں لیا گیا تاکہ یہاں پھنسے ہوئے دہشت گردوں کو فرارہونے کا کوئی راستہ یا موقعہ نہ مل سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوری رات اس علاقے کو محاصرے میں رکھا گیا اورجمعہ کوعلی الصبح سیکورٹی فورسزکے الگ الگ دستوں نے یہاں تلاشی کارراوئی شروع کی، جس دوران سیکورٹی فورسزکے دستے اْس مکان کے نزدیک پہنچ گئے، جہاں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس کنٹرول روم کی جانب سے ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ جب سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہ کوچاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تومکان کے اندرموجود دہشت گردوں کوسرینڈر کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے خودسپردگی کرنے کے بجائے سیکورٹی اہلکاروں پراندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس دوران فو ج کی 44 آرآر سے وابستہ ایک حولدار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا اورزخمی فوجی کویہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے مہلوک فوجی کی شناخت حولدارکاشی رام کے بطور کی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک فوجی جوان کے شدید زخمی ہوجانے کے بعدمکان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران اس بات کاخیال رکھا گیا کہ عام شہریوں کے جان ومال کوکوئی گزند یا نقصان نہ پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ طرفین کے درمیان شدید گولی باری کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدایک کے بعدایک دہشت گردمارے گئے اورکئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس طویل تصادم کے بعد جب یہاں سکوت چھا گیا اورمکان سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی توسیکورٹی دستوں نے مکان کے ملبے کی تلاشی شروع کی۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسزکے درمیان ہونے والی گولی باری کے نتیجے میں مکان کونقصان پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے جھڑپ سے پانچ لاشوں کوبرآمد کیا گیا اورمارے گئے سبھی افراد دہشت گرد تھے، جن میں سے ایک کی شناخت لشکر کے مقامی ضلع کمانڈر نشازلون عرف خطاب کے بطورہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہانجن راجپورہ پلوامہ میں طویل دہشت گردمخالف آپریشن کے دوران مارے گئے پانچوں کی لاشوں اوریہاں سے برآمد کئے گئے اسلحہ وگولی بارود کونزدیکی کیمپ منتقل کیا گیا،جہاں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عمل میں لائی جارہی ہے۔

ادھر آئی جی پی کشمیروجے کمار نے مقامی لشکرکمانڈرنشازلون عرف خطاب اورایک پاکستانی سمیت پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کوایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محصور دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی اورجوابی کارروائی میں سبھی مارے گئے۔ آئی جی پی کشمیر نے مزید بتایا کہ یہ سیکورٹی فورسزکی ایک بڑی کامیابی ہے کہ آپریشن کے دوران یہاں موجود پانچ دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago