اسرو کے گگنیان مشن کا جھانسی میں کامیاب تجربہ
بنگلورو،20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
اترپردیش کے جھانسی سے تھوڑی دور ملٹری کینٹ علاقے کے ببینا فیلڈ فائر رینج میں اسرو کے گگنیان مشن کے پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اسرو نے اب اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کامیاب ٹیسٹ کے بعد پیراشوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
وکرم سارا بھائی خلائی مرکز کے سائنسدانوں نے 18 نومبر کو ببینا فیلڈ فائر رینج میں ایک کامیاب تجربہ کیا۔ اسے انٹیگریٹڈ مین پیراشوٹ ایئر ڈراپ ٹیسٹ کا نام دیا گیا۔ اس میں پیراشوٹ کی طاقت اور صلاحیت کو پرکھا گیا، تاکہ مستقبل میں گگنیان کے کریو ماڈیول کو لینڈنگ کراتے وقت کوئی پریشانی نہ ہو۔
گگنیان میں تین پیراشوٹ اہم کردار ادا کریں گے۔ اس ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ اگر ایک پیراشوٹ خراب ہو جائے تو دوسرا پیراشوٹ کریو ماڈیول کی درست لینڈنگ کر سکے گا یا نہیں۔ ان پیراشوٹ کی مدد سے پانچ ٹن وزنی ڈمی پیراشوٹ کو زمین پر اتارا گیا۔
اس ٹیسٹ کے لیے بھارتی فوج کے آئی ایل- 76 ایئرکرافٹ کی مدد لی گئی۔پیرا شوٹ کو ڈھائی کلومیٹر اوپر سے گرایا گیا۔ اس کے بعد دو چھوٹے پائرو- مورٹار پائلٹ پیراشوٹ چھوڑے گئے۔ سات سیکنڈ کے اندر دونوں پیراشوٹ کھل گئے۔ اس ٹیسٹ کو مکمل ہونے میں صرف 2 سے 3 منٹ لگے۔ پیراشوٹ کی کامیاب لینڈنگ دیکھ کر تمام سائنسداں خوشی سے جھوم اٹھے۔ یہ تجربہ اسرو، ڈی آرڈی او، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کی مدد سے کیا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…