Urdu News

اسرو کے گگنیان مشن کا جھانسی میں کامیاب تجربہ

اسرو کے گگنیان مشن کا جھانسی میں کامیاب تجربہ

اسرو کے گگنیان مشن کا جھانسی میں کامیاب تجربہ

بنگلورو،20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اترپردیش کے جھانسی سے تھوڑی دور ملٹری کینٹ علاقے کے ببینا فیلڈ فائر رینج میں اسرو کے گگنیان مشن کے پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اسرو نے اب اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کامیاب ٹیسٹ کے بعد پیراشوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

وکرم سارا بھائی خلائی مرکز کے سائنسدانوں نے 18 نومبر کو ببینا فیلڈ فائر رینج میں ایک کامیاب تجربہ کیا۔ اسے انٹیگریٹڈ مین پیراشوٹ ایئر ڈراپ ٹیسٹ کا نام دیا گیا۔ اس میں پیراشوٹ کی طاقت اور صلاحیت کو  پرکھا گیا، تاکہ مستقبل میں گگنیان کے کریو ماڈیول کو لینڈنگ کراتے وقت کوئی پریشانی نہ ہو۔

گگنیان میں تین پیراشوٹ اہم کردار ادا کریں گے۔ اس ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ اگر ایک پیراشوٹ خراب ہو جائے تو دوسرا پیراشوٹ کریو ماڈیول کی درست لینڈنگ کر سکے گا یا نہیں۔ ان پیراشوٹ کی مدد سے پانچ ٹن وزنی ڈمی پیراشوٹ کو زمین پر اتارا گیا۔

اس ٹیسٹ کے لیے بھارتی فوج کے آئی ایل- 76 ایئرکرافٹ کی مدد لی گئی۔پیرا شوٹ کو ڈھائی کلومیٹر اوپر سے گرایا گیا۔ اس کے بعد دو چھوٹے پائرو- مورٹار پائلٹ پیراشوٹ چھوڑے گئے۔ سات سیکنڈ کے اندر دونوں پیراشوٹ کھل گئے۔ اس ٹیسٹ کو مکمل ہونے میں صرف 2 سے 3 منٹ لگے۔ پیراشوٹ کی کامیاب لینڈنگ دیکھ کر تمام سائنسداں خوشی سے جھوم اٹھے۔ یہ تجربہ اسرو، ڈی آرڈی او، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کی مدد سے کیا گیا۔

Recommended