Categories: Uncategorized

یوگی حکومت نے اتر پردیش میں سابق ایم ایل اے قتل معاملے میں جانچ کے لئے کمیٹی بنائی

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ روز ایک سابق ایم ایل اے کی پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اب اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اس قتل معاملے میں ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ خبر ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کھیری لکھیم پور کے سابق ایم ایل اے نرویندر کمار منا کی موت کے لئے ایک جانچ کمیٹی بنائی ہے جس میں اے ایس پی کھیری، سرکل آفیسر سندھولی، اور کرایم برانچ کے انسپکٹر شامل ہیں ۔
سمیتی سڑکل آفیسر کلدیپ ککریتی اور دیگر پولس اہل کاروں کی جانچ کی جائے گی۔ اس کمیٹی کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔ سرکل آفیسر کلدیپ ککریتی کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے ملحق کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اسی سابق ایم ایل اے قتل کیس میں ایک چوکی انچارج اور دو بیٹ کانسٹیبل کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں نے کافی ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ جانچ پڑتال ٹھیک ڈھنگ سے انجام پانے اور خطاکاروں کو واقعی سزا مل سکے۔
اس سے پہلے مقتول ایم ایل اے کے اہل خانہ کی شکایات کے خلاف ان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے لکھیم پور کھیری کے ایس ایس پی ستندر کمار نے کہا کہ سابق ایم ایل اے دوسرے گروپ کے ساتھ بحث کے دوران گر پڑے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو بتایا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چوٹ کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ تین بار کے ایم ایل اے نرویندر کمار منا کو اسپتال لے جایا گیا لیکن انھوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
سابق ایم ایل اے نرویندر کمار منا اور ان کے بیٹے پر اسی معاملے میں سی آر پی سی کی دفعہ 107کے تحت شانتی بھنگ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ .

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago