نایب صدر جمہوریہ ہند نے دوپہر کے کھانے میں دودھ کو شامل کرنے کی صلاح دی

نائب صدرجمہوریہ نے دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں دودھ کو شامل کرنے کی صلاح دی ہے

نائب صدرجمہوریہ نے کووڈ-19 وبا کے تناظر میں پولٹری اور ڈیری شعبوں کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا– نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈونے آج صلاح دی کہ اطفال کی تغذیائی سطحوں کو فروغ دینے کے لئے یاتو ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے ایک حصے کے طورپر دودھ کوشامل کیا جاسکتا ہے۔

جناب نائیڈو نے خواتین اور بچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر ،محترمہ اسمرتی ایرانی سے اس سلسلے میں بات کی اور یہ صلاح دی ۔ وزیر موصوف نے نائب صدرجمہوریہ کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو دودھ کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم میں شامل کرنے کے لئے سفارش کرنے پر غور کرے گی۔

اس سے قبل مویشی پالن اور ڈیرینگ کے محکمے کے سکریٹری جناب اتل چترویدی ، آج اُپ راشٹرپتی نواس میں ،نائب راشٹرپتی سے ملاقات کرنے گئے اور انہیں کووڈ-19 وبا کے تناظر میں پولٹری اور ڈیری شعبے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں مدددینے کے لئے کئے جارہے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے نائب صدرجمہوریہ کو مطلع کیا کہ سرکار، پولٹری کے شعبے میں صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور ترغیبات اور پالیسی میں مداخلت کے ذریعہ حمایت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشی پالن کا محکمہ وزارت مالیہ کو پولٹری صنعت کے لئے قرضوں کی ازسرنو تشکیل کی ضرورت کے لئے، سفارش کرنے پر بھی غور کرے گا۔

انہوں نے جناب نائیڈو کو یہ بھی بتایا کہ منظم شعبے میں،دودھ کوآپریٹو زکے ذریعہ پیداوار حاصل کرنے میں تیزی آئی ہے۔سرکار کام کے لئے بڑے قرضوں پر ،کوآپریٹوز کو 2فیصد سالانہ سود کی تخفیف فراہم کرارہی ہے۔وقت پر ادئیگی کرنے کی صورت میں 2فیصدکی سود کی تخفیف کی اضافی ترغیب بھی فراہم کی جارہی ہے۔نائب صدرجمہوریہ کی صلاح پر سکریٹری نے یقین دلایا کہ اس طرح کی سہولت کونجی ڈیریوں تک توسیع دینے پر غورکیا جائے گا۔نائب صدرجمہوریہ کو مویشیوں کے فارم ، بھیڑ اور بکریوں کے افزائش نسل کے فارم اور چارے کے علاقائی اسٹیشنوں کو دستیاب بنیادی ڈھانچے کو بہتر طریقے پر استعمال کرتے ہوئےعوامی –نجی ساجھیداری کے ذریعہ فروغ دینے کے ،محکمے کے منصوبوں کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔انہوں نے

نائب صدرجمہوریہ کو تازہ ترین ان-وٹرو افزائش نسل کی تکنالوجی کے ذریعہ مویشیوں کی نسل کو فروغ دینے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا
ہم سے رابطہ کریں
صدر دفاتر کے پی آئی بی افسران کے ٹیلی فون نمبراتپی آئی بی کے علاقائی برانچ دفاترکے ٹیلی فون نمبراتپی آئی بی کے علاقائی برانچ دفاتر کے ای -میل پتے
ہندوستانی حکومت کے لنکس
وزارت اطلاعات ونشریاتزراعت کی وزارتکوئلے کی وزارتکامرس اور صنعت کی وزارتوزارت دفاعوزارت خزانہصحت اور خاندانی بہبود کی وزارتامور داخلہ کی وزارتمکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارتانسانی وسائل کی ترقی کی وزارت
مزید دیکھیں
ٹینڈرزآرکائیوزشرائط و ضوابطکاپی رائٹ پالیسیرازداری پالیسیہائپر لنکنگ پالیسیمدد
سائٹ نیشنل انفورمیٹکس سینٹر (این آئی سی ) کی تیار کردہ ہے۔ اطلاعات پریس انفارمیشن بیورو‘‘ اے’’ ونگ ، شاستری بھون ، ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ، نئی دہلی 110001 ، فون نمبر 23389338 کے ذریعے فراہم اور اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں۔
.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago