ورن دھون اور سارہ علی خان کا پہلا گانا ’تیری بھابی،قلی نمبر 1‘ریلیز

ورون دھون نے ٹویٹر پر فلمی گانا ’تیری بھابی‘ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا – ’آپ کی بھابھی کے ساتھ راجو لے کر آئے ہیں قلی نمبر 1‘کے ساتھ ، پسندیدہ گانا ’تیری بھابھی‘آ گیاہے۔ ’قلی نمبر 1‘ کا پریمیئر ایمیزون پرائم ویڈیو پر25دسمبر کو ہوگا ۔ ’ نیز ورون نے سارہ علی خان ، ڈیوڈ دھون ، واشو بھگنانی ، جیکی بھگنانی اور ہنی بھگنانی کو بھی ٹیگ کیا۔

اس گانے میں ورون دھون اور اس کے کچھ دوست پلیٹ فارم اور ٹرین کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں سارہ علی خان کی تصویر ہے جس سے وہ پیار کرتے ہیں۔

فلم میں اداکار ورون دھون کو قلی راجو کے طور پر دکھایا گیا ہے ، جو امیر علی کی بیٹی سارہ علی خان کے پیار میں پاگل ہے ۔ گانا ’تیری بھابھی‘کو جاوید محسن ، دیو نیگی اور نیہا ککڑ نے آواز دی ہے۔

اس گانے کو دانش صابری نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی جاوید محسن نے دی ہے۔ اس گانے میں ورون دھون اور سارہ علی خان کے مابین زبردست کیمسٹری ہے۔

فلم ’قلی نمبر 1‘کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہدایتکار ڈیوڈ دھون ہیں۔ ’قلی نمبر 1‘میں ورون دھون اور سارہ علی کے علاوہ پریش راول ، جاوید جعفری ، راجپال یادو ، جانی لیور اور ساحل وید بھی دکھائی دیں گے۔

پریش راول اداکارہ سارہ علی خان کے والد کا کردار ادا کرتےنظر آئیں گے۔ اس فلم کو وشو بھگنانی ، جیکی بھگنانی اور ہنی بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم یکم مئی 2020 کو مئی کو ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن فلم کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago