کورونا ویکسین دسمبر کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں مل سکتی ہے: ڈاکٹر رندیپ گلیریا

ابھی تک حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے

نئی دہلی ، 03 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک یا اگلے مہینے کے پہلے ہفتے تک اس ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے۔ اب تک ٹرائل سے حاصل کردہ تمام اعداد و شمار سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے۔

زیادہ سے زیادہ 70,000 سے 80,000 رضا کاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے کسی میں بھی کوئی سنگین مضر اثرات دیکھنے کو نہیں ملے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق ، ویکسین محفوظ ہے۔

کورونا ویکسین کے ٹرائل کے دوران چنئی کے رضا کارمیں سائڈ افیکٹ کے اثرات کے دعوے کے معاملے میں ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ چنئی کا واقعہ حادثاتی ہے ، ویکسین سے متعلق نہیں ہے۔

جب لوگوں کو بڑی تعداد میں ویکسین دی جاتی ہے ، اگر ان میں سے کسی کو بھی دوسری بیماری ہو تو ، اس صورت میں اس کا ویکسین سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…