نایب صدر جمہوریہ نےجناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا

نایب صدر جمہوریہ نےجناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا

انہوں نے کہا جناب پرنب مکھرجی جس عہدے پر بھی رہے اسی کو انہوں نے وقار اور شائستگی بخشی

ان کے انتقال سے بھارت نے ایک بہترین لیڈر کو کھو دیا ہے: نائب صدر

نئی دہلی، 31 اگست 2020، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جناب مکھرجی ایک سیاست داں اور بھارت کے ایک بہترین بیٹے تھے۔وہ جس عہدے پر بھی رہے اسی کو وقار اور شائستگی بخشی ہے۔ جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کے انتقال سے بھارت نے ایک بہترین لیڈر کو کھو دیا ہے۔
نائب صدر کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
‘‘مجھے سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ایک سیاست داں اور بھارت کے بہترین بیٹے تھے۔ انہوں نے بہت ہی معمولی حیثیت سے اپنی سخت محنت ، ڈسپلن اور لگن کے ذریعہ ملک کا اعلی ترین آئینی مقام حاصل کیا۔
جناب پرنب مکھرجی اپنی طویل اور نمایاں عوامی خدمت کے دوران جن عہدے پر رہے، ان کو انہوں نے وقار اور شائستگی بخشی۔اپنی انتظامی معاملہ فہمی اور بھارت کے پارلیمانی نظام کی گہری سمجھ کے لئے معروف جناب پرنب مکھرجی نے وزیر خزانہ، وزیر دفاع، امور خارجہ کے وزیر، پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ صدر جمہوریہ کے طور پر انہوں نے راشٹرپتی بھون میں اختراعی پروگراموں میں شرکت کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پارلیمانی طریقہ کار، عصری سیاسی اور دیگر معاملات کے وہ انسائکلو پیڈیا تھے اور وہ اپنی علمی فضیلت کے لئے مشہور تھے۔ وہ ایک بہترین رکن پارلیمنٹ تھے اور بہترین مکرر ہے۔ ان کی یاد داشت زبردست تھی اور مسائل کو فوری طور پر سمجھنے کی زبردست صلاحیت رکھتے تھے۔ انہوں نے جمہوریت کی جڑوں کو گہرا بنانے اور مختلف اداروں کو مستحکم کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی لی۔ وہ سب کے لئے قابل قبول عزیز شخصیت تھے اور انہوں نے سیاست سے اوپر اٹھ کر سبھی سے اچھے تعلقات بنائے رکھے۔
ان کے انتقال سے بھارت نے ایک بہترین لیڈر کو کھو دیا ہے۔ میں ان کے غم زدہ ارکان خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ایشور سے پراتھنا کرتا ہوں کہ انہیں اس زبردست نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت عطا کرے’’
.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago