Categories: بھارت درشن

پاکستان کے خلاف امریکا اور یوروپ میں زبردست احتجاج

پاکستان کے خلاف امریکا اور یوروپ میں زبردست احتجاج
گزشتہ تین روز کے اندر امریکا اور متعدد یوروپی ممالک میں پاکستان کے خلاف زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ احتجاج پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت میں بلوچ رہنماؤں پر مظالم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے بلوچستان کے لوگوں پر ظلم ڈھاتا رہا ہے۔ حکومت عمران خان کی ہو یا جنرل پرویز مشرف کی۔ دنیا کو وہ دن یاد ہے جب جنرل پرویز مشرف کی فوج نے مقبول ترین بلوچ لیڈر نواب اکبر خان بگتی کا قتل کیا تھا۔ نواب اکبر خان بگتی بلوچ قوم کے معزز ترین رہنماؤں میں تھے۔ لیکن جنرل پرویز مشرف کی حکومت میں انھیں قتل کر دیا گیا تھا۔ بلوچ لوگوں نے اپنے اُپر ہوئے مظالم کو بیان کرنے کے لئے عالمی پیمانے پر کئی بار آواز بلند کی ہے۔ دراصل بلوچوں پر پاکستانی فوج نے جو مظالم ڈھائے ہیں وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔ بلوچ ایک بہادر اور خود دار قوم ہے۔ پاکستان اور پاکستانی حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان آج بھی غربت میں جی رہا ہے۔ اس بہادر قوم کے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ انھیں بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
چودہ اگست کو پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ اسی دن دنیا کے مختلف ملکوں میں بلوچوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرے کئے۔ اور اب اسی اگست کے مہینے میں دوسری بار عالمی پیمانے پر پاکستان کے خلاف مظاہرے ہوئے تو پاکستان کو عالمی برادری کے سامنے ذلت اٹھانی پڑی ہے۔ امریکا نے نیویارک میں پاکستانی کنسولیٹ کے سامنے، جرمنی میں، ٹورنٹوں کناڈا کی سڑکوں پر اور لندن میں برطانوی پارلیامنٹ کے سامنے اقلیتی بلوچوں نے اس بات کے لئے زبردست مظاہرہ کیا کہ پاکستان میں بلوچستان کے علاقے میں غیر قانونی طور پر لوگوں کا اغوا کیا جا رہا ہے، انھیں ٹارچر کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انھیں جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے۔
کناڈا کے ٹورنٹو میں بلوچ نیشنل موومنٹ نے مظاہرے کا انعقاد کیا۔ بلوچ لیڈر داکٹر ظفر بلوچ نے ٹورنٹو میں مظاہرین سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ظفر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی حکام کی نگرانی میں پاکستان میں اقلیتی طبقات کی زندگی کو اجیرن بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں نہ سرف بلوچ بلکہ سندھی اور پشتون بھی نشانے پر ہیں۔ ہر طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ لیکن عمران خان کی حکومت سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے۔ انڈیا نیریٹیو نے گزشتہ ایک ماہ میں ایسی کئی باتوں کو سامنے لانے کا کام کیا ہے جس میں پاکستان کی حرکتیں سامنے آئی ہیں۔ ان معاملات پر غور کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی آرمی اور انٹر سروس انٹیلیجنس اس کام میں شامل ہے۔ اپنے ہی شہریوں کے خلاف اس طرح کا تشدد پاکستان کی سرزمین پر ہو رہا ہے اور لاگاتار ہو رہا ہے۔
دسمبر 2019میں پاکستان کی ایک ایجنسی نے رپورٹ شائع کیا کہ صرف اسی ایک سال میں جبراً غائب کئے گئے افراد کی تعاد کئی ہزار تھی۔ ان میں 2141معاملات پر اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا یا وہ معاملات پینڈنگ تھے۔ حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تو سرکاری ہے، اصل واقعات اس سے کہیں بہت زیادہ ہیں۔ پاکستان میں نہ صرف بلوچ، سندھی، اور پشتون خوف میں زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ ہندو، سکھ، احمدیہ، شیعہ اور عیسائی و بدھسٹ بھی خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے اور افراد ان حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔ اور اب کووڈ یعنی کورونا وائرس کے زمانے میں ان معاملات میں اور اضافی ہی ہوا ہے۔.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago