یوگی آدتیہ ناتھ اب بھاجپا ایم ایل اے سے ریگولر بات چیت کریں گے

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اب بھاجپا ودھایکوں کی شکایتیں روزآنہ سنیں گے۔ ان کے اس قدم کو نوکر شاہی کی دیوار کو منہدم کرنے کی ابتایا جا رہا ہے۔ دراصل اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلیٰ افسران کو ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ ایم ایل اے کی شکایات سن کر ان کی باتوں پر عمل کریں۔ لیکن یہ کام ٹھیک ڈھنگ سے انجام نہ پا زکا۔ اور نتیجے میں ایم ایل اے بہت ناراض ہو گی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا تعلق گورکھپور سے ہے۔ گورکھپور میں بابا گورکھ ناتھ مندر بہت مشہور ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ اسی گورکھ ناتھ مندر کے مہنت ہیں۔ اسی گورکھپور سے ایم ایل اے ہیں ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال۔ پیسے سے معالج ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال ایک زمانے میں موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بحد قریبی ساتھی تھے۔
گورکھپور سے اس زمانے میں شیو پرتاپ شکلا ایم ایل اے ہوا کرتے تھے۔ ان کے خلاف ہندو مہا سبھا کے ٹکٹ پر ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال ایکشن لڑے اور یوگی آدتیہ ناتھ مہاراج کی کرپا سے ایکشن جیت کر اسمبلی میں پہنچنے۔ تب سے گورکھپور شہر ودھان سبھا کی نمائندگی ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال ہی کر رہے ہیں۔
لیکن حال کے دنوں میں کچھ افسران پر رشوت خوری کا الزام لگایا گیا۔ ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال نے افسران پہ شکنجہ کسنے کی بات کی۔ اسی بات کو لے کر کچھ بھاجپا ایم ایل اے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ناراض بتاے جا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ انھیں وقت نہیں دیتے ہیں اور افسران اپنی من مانی کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں اب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر روز اپنی پارٹی کے ایم ایل اے سے ملاقات کریں گے۔ اتر پردیش کے غازی آباد سے بھاجپا ایم ایل اے نریندر سنگھ گوجر اور ہردوئی سے بھاجپا ایم ایل اے شیام پرکاش بھی ناراض تھے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی ملاقات نہیں ہوتی ہے۔ اسی سب ناراضگی کو دور کرنے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ نے فیصلہ کیا تکہ وہ اب ہر روز اپنی پارٹی کے ایم ایل اے سے ملاقات کریں گے۔.

Md Ruknuddin

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago