Urdu News

 نارتھ ایسٹ بینکنگ کانکلیو کے دوران جی کشن ریڈی کا اظہار خیال

 نارتھ ایسٹ بینکنگ کانکلیو کے دوران جی کشن ریڈی کا اظہار خیال

اس کانکلیو نے چند معزز شراکت داروں کو پینلسٹوں اور شرکاء کے طور پر اکٹھا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے کام کیا

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے شمال مشرقی خطے کی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی) کے تعاون سے 28 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں  واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ’’دی نارتھ ایسٹ بینکرس کانکلیو2023‘‘  کا اہتمام کیا۔ اس کانکلیو کے انعقاد میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور صنعتی شراکت دار کے طور پر کنفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری (سی آئی آئی) کا بھی تعاون حاصل رہا۔ نارتھ ایسٹ بینکنگ کانکلیو

‘: نارتھ ایسٹ بینکنگ کانکلیو کے دوران شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کا اظہار خیال

یہ کانکلیو اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہے، اور اس کے دوران بھارت. کے شمال مشرقی خطے میں بینکنگ کے شعبے کو درکار  چنوتیوں کے بارے میں پر مغز غور و فکر .  کے لیے بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے متعدد حصہ دار. پالیسی ساز اور ریگولیٹر حضرات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ پالیسی منصوبہ بندی سے لے کر زمینی سطح پر نفاذ تک. مختلف سطحوں پر موجود چنوتیوں سے نمٹنے کی غرض سے فوری کاروائی. اور طویل المدت  قابل عمل حکمت عملیاں پیش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیالات عمل میں آئے. تاکہ خطے میں مساوات اور اقتصادی نمو کو فروغ دیا جا سکے۔

’’بینکر حضرات خطے کی اقتصادی ترقی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں‘

اس اجتماع میں وزیر مملکت (خزانہ)،  ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراد  اور وزیر مملکت . (ڈی او این ای آر) جناب بی ایل ورما کے ساتھ ساتھ حکومت ہند. اور شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر افسران، بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے مختلف افسران. ریگولیٹر حضرات، صنعتی ماہرین، پالیسی ساز تنظیموں اور دیگر حصہ داروں کی بھی شرکت رہی۔

Recommended