Urdu News

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان جائیں گے

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان جائیں گے

.نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان  جائیں گےنائب صدر جمہوریہ، ناگور کے میڑتا شہر میں سابق مرکزی وزیر آنجہانی جناب ناتھو رام مردھا کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ 14 مئی 2023 کو  راجستھان (پشکر ، کھرنال اور میڑتا شہر ) جائیں گے۔

ہ پشکر میں  مقدس برہما مندر اور  شری  جاٹ  شوا مندر میں پوجا پاٹھ کریں گے۔

بعد ازاں نائب صدر جمہوریہ ناگور کے کھرنول جائیں گے. جو معروف  اور قابل احترام سماجی مصلح ویر تیجاجی  کی جائے پیدائش ہے۔

اس کے بعد دن میں نائب صدر جمہوریہ سابق مرکزی وزیر آنجہانی جناب ناتھو رام  مردھا. کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے ناگور کے شہر میں  میڑتا جائیں گے۔

معروف مجاہد آزادی  اور  ناگور کی  کسان برادری  سے تعلق رکھنے والے ممتاز لیڈر آنجہانی جناب ناتھورام مردھا  6 مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہے ہیں. اور انہوں نے 80-1979 اور 90-1989 تک مرکزی وزیر کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے قومی زرعی  پرائسز کمیشن کے چیئر مین کے طورپر بھی خدمات انجام دیں.  وہ راجستھان کی قانون ساز اسمبلی کے چار مرتبہ رکن بھی رہے. اور انہوں نے راجستھان  حکومت میں  کابینہ کے وزیر کے طورپر بھی اپنی خدمات  انجام دیں۔

Recommended