Categories: ویڈیوز

تیزرفتاروین کی ٹکر سے دہلی پولس کے ہیڈ کانسٹبل کی موت

تیزرفتاروین کی ٹکر سے دہلی پولس کے ہیڈ کانسٹبل کی موت

نئی دہلی ، 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دارالحکومت میں رفتارکاقہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ ہرش وہار علاقے کا ہے۔ یہ حادثہ ہرش وہار کے سبولی توایکسٹنشن کے قریب پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار ڈلیوری وین کے تصادم کے سبب بلٹ سوار کی موت ہوگئی۔ مقتول کی شناخت اشوک نگر کا رہائشی درگیش ( 40) کے نام سے ہوئی ہے۔ درگش دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھا اور مشرقی ضلع کے پریت وہار پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے۔

مہلوک ہیڈ کانسٹیبل درگیش کمار گھر میں اپنے کنبہ کے ساتھ7 A اشوک نگر روڈ پر رہتے تھے۔ درگیش کے کنبہ میں ان کی اہلیہ ، ایک 13 سالہ بیٹا اور ایک 5 سالہ بیٹی ہے۔ دونوں بچے پڑھ رہے ہیں ، جبکہ بیوی گھریلو خاتون ہے۔ درگش خاندان میں واحد کمانے والا تھا۔ درگش کی حادثاتی موت سے اہل خانہ حیران پریشان ہیں۔

ڈی سی پی وید پرکاش سوریہ نے بتایاکہ ڈی ڈی نمبر 36 اے کے مطابق اتوار کی شام قریب چار بجے سبولی ایکسٹنشن فلائی اوور کے قریب شمشان گھاٹ کے پاس سڑک حادثہ میں۔ یہاں ایک تیز رفتار ڈلیوری وین ٹیمپو نے موٹر سائیکل کو زور سے ٹکرماری۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بلٹ سوار ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر قریبی اسپتال اور پھر ڈاکٹر ہیڈگیوار اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ملزم ڈلیوری وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی شناخت نریش کمار کے نام سے ہوئی ہے ، جو سبولی گاؤں کا رہائشی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago