Categories: ویڈیوز

ناول ’کئی چاند تھے سر آسماں‘ کے خالق شمس الرحمن فاروقی کا انتقال

ناول ’کئی چاند تھے سر آسماں‘ کے خالق شمس الرحمن فاروقی کا انتقال

شمس الرحمن فاروقی کی وفات ناقابل تلافی نقصان

(انڈیا نیرٹیو)

اردو کے نامور ادیب اور نظریہ ساز نقاد شمس الرحمن فاروقی صاحب کا انتقال اردو دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

شمس الرحمن فاروقی کی ولادت 1935 کو ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ روایتی انداز میں ان کی ابتدائی تعلیم کا آغاز ہوا۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد گورکھپور سے بی اے کیا اور پھر انگریزی ادب میں ایم اے کرنے کے لیے الہ آباد آگئے اور یہیں کے ہوکر رہ گئے۔

1958 میں انھوں نے سول سروس کا امتحان پاس کرلی اور انڈین پوسٹل سروس میں بحیثیت آفیسر کام کرنے لگے۔ اپنی ملازمت کے دوران وہ حکومت ہند کے اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے۔

تاہم یہ سارے عہدے ان کے سامنے چھوٹے نظر ہوگئے اور ان کا سب سے بڑا تعارف اردو نقاد کی حیثیت سے سامنے آیا۔ انھوں نے اردو زبان و ادب کی تقریبا نصف صدی سے زیادہ عرصے تک خدمت کی۔ تخلیق و تنقید دونوں میدانوں کو متاثر کیا۔ ترقی پسندی کے مقابلے جدیدیت کا تصور پیش کیا اور ایک بڑا حلقہ ان سے وابستہ ہوگیا۔

فاروقی نے اپنے تنقیدی افکار و نظریات کےذریعے کئی دہائیوں کو متاثر کیا۔ انھوں نے مشرق و مغرب کے ادب سے خوب استفادہ کیا اور اپنے مطالعے سے اردو ادب کو مالا مال کیا۔ گویا ان کی پوری زندگی اردو زبان و ادب کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت علیل تھی۔ انھیں کورونا بھی ہوگیا تھا تاہم دہلی میں علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوکر الہ آباد لوٹ گئے۔ مگر افسوس آج 25 دسمبر 2020 کو اردو تنقید کا ایک مضبوط ستون ہمیشہ کے لیے گر گیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago