<h3 style="text-align: center;">کیشو بھائی پٹیل کا انتقال</h3>
<p style="text-align: right;">گاندھی نگر / احمد آباد ، 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کا آج انتقال ہوگیا۔ کیشو بھائی پٹیل دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے مسائل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ وہ 92 سال کے تھے اور کوروناپازیٹوتھے۔</p>
<p style="text-align: right;">تقریبا 10 دن پہلے ، کیشو بھائی کی حالت خراب ہونے پر احمد آباد کے اسٹرلنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دو روز قبل صحت یاب ہونے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی تھی ، لیکن آج اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہوں اسپتال میں دم توڑا۔ کیشو بھائی کے بیٹے بھرت پٹیل نے بتایا کہ کورونا کے بعد ان کی طبیعت بگڑ رہی تھی۔ انہیں صبح سے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ اس سے قبل ، کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد کیشو بھائی کو گھر میں قرنطینہ رکھا گیا تھا۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…