Categories: ویڈیوز

دہلی میں راحت، کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات میں کمی

دہلی میں راحت، کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات میں کمی

نئی دہلی،30نومبر(انڈیا  نیرٹیو)

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر سے دہلی والوں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے متآثرین کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دار الحکومت میں مریضوں کی تعداد 1 487 گھٹ کر 35091 رہ گئی ہے۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران دہلی میں 4906 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 566648 ہوگئی ہے۔ جب کہ 6325 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 522491 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 91.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 68 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 9066 ہوگئی۔ جب کہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.60 ہوگئی ہے۔ دہلی کورونا وائرس سے اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

فی الحال دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1487 گھٹ کر 35091 ہوگئی، جو ہفتہ کے روز 36578 تھی۔ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64.2 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جانچ کی تعداد بڑھ کر 62.4 لاکھ ہوگئی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago