Categories: ویڈیوز

گجرات: کووڈ اسپتال کے ’آئی سی یو‘ میں آگ لگنے کا واقعہ، 5 مریض ہلاک

گجرات: کووڈ اسپتال کے ’آئی سی یو‘ میں آگ لگنے کا واقعہ، 5 مریض ہلاک

راج کوٹ،27نومبر(انڈیا نیرٹیو)

گجرات کے راجکوٹ ضلع کے ایک کووڈ ہسپتال میں جمعرات کو دیر رات گئے آگ لگ جانے سے پانچ مریضوں کی جھلس کر موت ہو گئی۔ حادثہ میں مزید ایک کورونا مریض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تاہم خیال ہے کہ طبی آلات میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔

راجکوٹ شہر کے آنند بنگلا چوراہے کے پاس جس ادے شوانند کووڈ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جمعرات کو رات کے تقریباً دو بجے آگ لگی، اس میں کورونا کے 33 مریض زیر علاج تھے۔ بچائے گئے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس حادثہ میں جان گنوانے والے مریضوں کے نام رام سنگھ بھائی، نتن بھائی بدانی، سکلال اگراوت، سنجے راٹھور اور کیشو بھائی اکبری ہیں۔

خیال رہے کہ ادے شیوانند ہسپتال کو ستمبر میں کووڈ کے مرکز کے طور پر منظوری دی گئی تھی۔ گجرات کے کسی ہسپتال میں اگست سے اب تک آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ضلع کے کمشنر منوج اگروال نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ وجے روپانی مسلسل ان کے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کا جو بھی ذمہ دار ہوگا اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہسپتال کے طبی عملہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات دوسری منزل پر واقعہ آئی سی یو وارڈ میں اچانک دھنوے کا غبار اٹھکنے لگا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں اور تمام طبی اہلکار میں بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو کھڑکیاں اور شیشے توڑ کر محفوظ نکالا گیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago