بھارت اگلے 6-7 ماہ میں تقریباً 30 کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کی پوزیشن میں ہوگا: ڈاکٹر ہرش وردھن

India to vaccinate 30 cr people in 6-7 months: Harsh Vardhan

نئی دہلی ، 20 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتہ کے روز کووڈ۔ 19 پر تشکیل دیئے گئے وزرا کے گروپ کے 22 ویں اجلاس کی صدارت کی ۔

اس میں ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آئندہ 6-7 مہینوں میں ، ہندستان تقریباً 30 کروڑ آبادی کوکووڈ ویکسین لگانے کی حالت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وبا کی شرح نمو کم ہوکر دو فیصد ہوگئی ہے اور بھارت 1.45 فیصدشرح اموات کے ساتھ دنیا کے کم سے کم شرح اموات والے ممالک میں شریک ہے۔

وزرا کے اعلی ٰسطحی گروپ کے 22 ویں اجلاس کی صدارت کی

بھارت کا ریکوری ریٹ 95.46 فیصد ہوگیا ہے ، جب کہ روزانہ 10 لاکھ سیمپلس کی جانچ کرنے کی حکمت عملی نے مجموعی طور پر مثبت شرح نمو کم ہو کر 6.25 فیصدہوگئی ہے۔

اجلا س میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ پوری ، وزیر مملکت برائے صحت خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے اور وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے موجود تھے۔

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر ونودکے پال نے اس ویکسین کا پری کلینیکل

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر ونودکے پال نے اس ویکسین کا پری کلینیکل اور کلینیکل ٹرائل ، ہندستان میں ٹیسٹ کیے جانے والے ویکسین کے چھ امیدواروں کی تفصیل اور عمر ، پیشہ اور

دیگر بیماریوں کے لحاظ سے ہندستان کی طے آبادی اورکسی طرح دوسرے ممالک سے اس کا موازنہ کیا جا سکتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے وزرا گروپ کو 12 دیگر ممالک سے وزارت خارجہ کو موصولہ ویکسین کے بارے میں موصولہ درخواست کے بارے میں آگاہ کیا۔

مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے آبادی میں بہتر صحت

مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے آبادی میں بہتر صحت کے خواہاں لوگوں کے طرز عمل کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اموات کو کم کرنے میں ان کا نمایاں حصہ ہے۔

کچھ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ بہت زیادہ معاملے لیکن کم اموات ، جب کہ دیگر ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام خطوں کے ذریعہ کم معاملات لیکن زیادہ اموات دکھائے جانے کی متنازعہ صورت حال کے بارے میں

انہوں نے کہا کہ یہ دوسرے زمرے کی ریاستوں میں علامات والے لوگوں کے ذریعہ جانچ کے لیے آگے نہیں آنے کے نتائج ہیں۔ فعال اور عوامی صحت کے انتظام والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں لوگوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…