Categories: ویڈیوز

وزیراعظم جناب نریندر مودی اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائرکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبری ایسس کے درمیان فون پر بات چیت

وزیراعظم جناب نریندر مودی اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے

ڈائرکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر ٹیڈروس  ادھانوم گھیبری ایسس کے درمیان

فون پر بات چیت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائرکٹر جنرل عزت مآب ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبری ایسس سے ٹیلیفون پر بات کی۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 وبائی مرض کے تئیں  عالمی معاونت فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او کے اہم رول کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر امراض کے خلاف لڑائی میں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہئے اورترقی پذیر ممالک کے صحت سے متعلق نظام میں ڈبلیو ایچ اوکے تعاون کی اہمیت کی تعریف کی۔

ڈائرکٹر جنرل نے ڈبلیو ایچ او اور ہندوستانی طبی حکام کے درمیان  قریبی اور مسلسل تعاون پر زور دیا اور خاص کر ہندوستان کی گھریلو پہل جیسے آیوشمان بھارت اسکیم اور تپ دق کے خلاف ہندوستان کی مہم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی  صحت سے متعلق امور میں اہم رول ادا کیا ہے۔

وزیراعظم اورڈائرکٹر جنرل نے روایتی ادویاتی نظام کی قدر، خاص کر عالمی آبادی کی صحت اور ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے ہولسٹک پروٹوکول کے ذریعے روایتی ادویاتی حل کو جدیدطبی روایات سے مربوط کرنے اوروقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والی روایتی دواؤں اور طور طریقوں کی محتاط طریقے سے سائنسی  تصدیق کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ روایتی دواؤں کی اب تک مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہے اور کہا کہ ڈبلیو ایچ او   اس شعبے میں تحقیق، تربیت اور بہتر طورطریقوں کو شیئر کرنے پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ان کوششوں کی تعریف کی اور ڈائرکٹر جنرل کو ‘ کووڈ-19 کے لئے آیوروید’ کی تھیم کے تحت 13نومبر کو ہندوستان میں منعقد ہونے جا رہے آیوروید دیوس کی منصوبہ بندی کے بارےمیں بتایا۔

وزیراعظم اور ڈائرکٹر جنرل نے کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جاری عالمی شراکت داری پر بھی بات چیت کی۔ اس سلسلے میں ڈائرکٹر جنرل نے خصوصی طور پر انسانیت کے مفاد کے لئےٹیکہ اور فارماسیوٹیکلس کی پیداوار میں ہندوستان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلانے کے لئے وزیراعظم مودی کے عہد کی تعریف کی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago