Categories: ویڈیوز

وزیراعظم، 13 نومبر کو پانچویں آیوروید دیوس پر، دو آیوروید ادارے ملک کو وقف کریں گے

وزیراعظم، 13 نومبر کو پانچویں آیوروید دیوس پر، دو آیوروید ادارے ملک کو وقف کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی  13 نومبر کو پانچویں آیوروید دیوس پر دو آیوروید ادارے ملک کو وقف کریں گے۔ ان اداروں کے نام ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی پی آر اے)،  جام نگر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ( این آئی اے)، جے پور۔ دونوں ادارے ملک میں آیوروید کے اہم ادارے ہیں۔ اول الذکر کو  پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے قومی اہمیت کے ادارے (آئی این آئی) کا درجہ دیا گیا ہے اور آخر الذکر کو  یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کے ذریعے ڈیمڈ یونیورسٹی کے ادارے کا درجہ دیا گیا ہے۔

وزارت آیوش 2016 سے ہی  دھن ونتری  جینتی (دھن تیرس) کے موقع پر ہر سال ‘آیوروید دیوس’ مناتی آرہی ہے۔ اس سال اسے 13 نومبر کو منایا جائے گا۔

کووڈ – 19 کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آیوروید دیوس 2020  کو  عام طور سے  قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر  ورچوئل پلیٹ فارم پر منایا جارہا ہے۔ درج بالا دونوں اداروں کو  وزیراعظم کے ذریعے ملک کو  وقف کرنے کی تقریب 13 نومبر کو صبح  ساڑھے دس بجے  سے  https://pmevents.ncog.gov.in  مائی گو (MyGov)  پلیٹ فارم پر نشر کیا  جائے گا۔ وزارت آیوش نے تمام افراد کو مائی گو پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے  ذریعے اس  تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔

آئی ٹی آر اے، جام نگر:  حال ہی میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے بنایا گیا ادارہ،  انسٹی ٹیوٹ  آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی ٹی آر اے)  طبی نگہداشت کے ایک ورلڈ کلاس ادارے کے طور پر ابھرنے والا ہے۔ آئی ٹی آر اے  میں 12 شعبے ، تین  معالجاتی تجربہ گاہیں اور  تین  تحقیقی تجربہ گاہیں ہیں۔ یہ  روایتی  دواؤں  کے تحقیقی کام  کی رہنمائی بھی کرر ہا ہے اور فی الحال  یہاں پر  33 ریسرچ پروجیکٹ  چل رہے ہیں۔ آئی ٹی آر اے کو  گجرات آیوروید یونیورسٹی کیمپس ،  جام نگر میں آیوروید  کے چار اداروں کو ملا کر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ آیوش سیکٹر کا پہلا ادارہ ہے، جسے قومی اہمیت  کے ادارہ (آئی این آئی)  کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے آئی ٹی آر اے کو آیوروید کی تعلیم میں  معیار کی  جدید کاری  کی خود مختاری حاصل ہوگی اور یہ  جدید ، بین الاقوامی معیاروں کے مطابق  کورسز  پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ  آیوروید کو  عصری تقاضوں کے مواقف بھی بنائے گا۔

این آئی اے، جے پور: قومی طور پر مشہور آیور وید کے  ادارے ، این آئی اے کو  ڈیمڈ یونیورسٹی  (ڈی نووو کیٹیگری)  کا درجہ دیا گیا ہے۔ 175 سال کی وراثت کے  گواہ این آئی اے  نے گزشتہ چند دہائیوں میں آیوروید کے تحفظ ،  فروغ اور پیش رفت میں نمایاں خدمات ادا کی ہیں۔ فی الحال این آئی اے  میں 14 شعبے ہیں۔ اس ادارے میں طلباء اور اساتذہ کے درمیان توازن بہت  اچھا ہے۔ 20-2019  کے دوران یہاں پر  طلباء کی کُل تعداد 955  اور  اساتذہ کی  تعداد 75 تھی۔ یہاں پر آیوروید کے متعدد  کورس چلائے جاتے ہیں، جو  سرٹیفکٹ سے  پی ایچ  ڈی کی سطح تک کے ہیں۔ جدید ترین لیب کی سہولیات کے ساتھ  این آئی اے  تحقیقی سرگرمیوں کو انجام دینے میں بھی پیش پیش رہا ہے۔ فی الحال یہاں پر  54  تحقیقی پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ ڈیمڈ یورنیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ طبی نگہداشت ، تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بہترین معیار قائم کرنے  جار ہا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago