Categories: ویڈیوز

ملک میں ری کوری ریٹ بڑھ کر ہوا89.52فیصد

ملک میں ری کوری ریٹ بڑھ کر ہوا89.52فیصد

نئی دہلی،23اکتوبر

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 77.5 لاکھ کے پار ہوچکی ہے اور اس دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اب گھٹ کر 6.96 لاکھ ہوگئی ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دیر رات تک 50784 نئے مریضوں کی رپورٹ آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7756206 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 626 بڑھ کر 117277 ہوگئی ہے۔

ملک میں نئے مریضوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ریکارڈ 69127 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی 6941238 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی اور ان کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں ریکارڈ 19422 کمی ہوئی ہے۔ ملک میں اب زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 696390 رہ گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر 150016 مریضوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ 93291 مریضوں کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک اب 92927 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں جمعرات کے روز زیر علاج مریضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 150011 ہوگئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1625197 ہوگئی۔ اس عرصے میں مزید 16177 مریض شفایاب ہو نے سے صحتیاب افراد کی تعداد 1431856 ہوچکی ہے اور 198 مریضوں فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد 42831 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 88.10 فیصدہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.63 فیصد ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 8354300 ہوگئی ہے اور اس کے مطابق ہندوستان امریکہ سے اب صرف 5.98 لاکھ پیچھے ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago