عالمی

دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے پر پاکستان کی مذمت  ضروری: ہندوستان

ہندوستان نے بدھ کے روز عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالیں۔

بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارریا فارمولے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی سفارت کار، راجیش پریہار نے کہا، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ایسی ریاستوں – پاکستان  کی مذمت کرے۔  انہوں نے زور  دےتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے  زیر کنٹرول علاقوں سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مزید تاخیر کے بغیر کارروائیاں کی جائیں۔

  پاکستان میں لشکر طیبہ، جیش محمد  اور حزب المجاہدین  جیسے دہشت گرد گروپوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشت گرد گروہ، جیسے لشکر طیبہ،حزب المجاہدین، جیش محمد سرحد پار سے شہریوں، سیکورٹی فورسز، عبادت گاہوں اور ہندوستان میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنات نے کاام جاری رکھے ہوئے ہے۔”

ان گروہوں کی طرف سے بھارت کو لاحق خطرات کو حال ہی میں 1988 کی کمیٹی کو “تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم” کی 13ویں رپورٹ میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔  پریہار نے دہشت گرد گروہ کی طرف سے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی توسیع پر بھی روشنی ڈالی۔

  بین الاقوامی برادری کی کوششوں کے باوجود دہشت گردی بدستور انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ نئے  علاقوں، خاص طور پر ایشیا اور افریقہ میں دہشت گرد گروہ کی طرف سے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی توسیع کے باعث بھی بہت زیادہ ہے۔بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ کر رہا ہے۔

اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردانہ حملوں کے لیے ڈرونز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ افریقہ میں، دہشت گرد گروہوں کی طرف سے ڈرون کا استعمال سیکورٹی فورسز اور امن کے محافظوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے جس سے وہ دہشت گرد حملوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ماضی قریب میں، دہشت گردوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر سرحد پار سے ڈرون حملے کیے جس میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہندوستانی شہریوں کی جانیں اور زخمی ہوئے۔ ؎

ہندوستانی سفارت کار نے کہا کہ “ہندوستان نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سرحد پار سے ہونے والے ان ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔ ہم نے دو ہفتے قبل ایک ہوٹل پر الشباب کے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی تھی جس میں 20 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago