عالمی

ہندوستان اور سنگاپور گہری شراکت داری کررہے ہیں

پی ایم او میں سنگاپور کے وزیر لوہ کھُم این نے جو ان دنوں ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں ، اپنے ہندوستان ہم منصب مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی ،ارضیاتی سائنس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ سے نارتھ بلاک میں واقع اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ہندوستان سنگاپور گہری شراکت

لوہ کھُم این کی قیادت والے اعلیٰ سطحی سنگاپوری وفد کو بتایا

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے پی ایم او میں وزیر اور پبلک سروس ڈپارٹمنٹ(پی ایس ڈی)لوہ کھُم این کی قیادت والے اعلیٰ سطحی سنگاپوری وفد کو بتایا کہ ہندوستان اور سنگاپور انتہائی جدید شعبوں میں قریبی تعاون کررہے ہیں اور جو مستقبل میں بہت تیزی سے ایک نئی شکل اختیار کریں گے۔ یہ شعبے تکنیکی مداخلت فِنٹیک ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، سائبر تحفظ، ہنرمندی کی ترقی، اسمارٹ سٹی حل اور قابل تجدید توانائی و غذائی تحفظ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی وفد کی سطح پر اس بات چیت میں سنگاپور کے ہائی کمشنر سائن وونگ  نے بھی شرکت کی۔

ہند –سنگاپور وزارتی سطحی گول میز میٹنگ کا تصور

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان. اسٹریٹیجک شراکت داری نے اپنا لچیلا پن دکھایا ہے . اور دونوں فریق کاروبار ، دفاع، سائنس اور اختراعات ، تعلیم، انتظامیہ اور ڈیجیٹل . معیشت جیسے شعبوں میں اس اہم تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تیا رہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 17؍ستمبر 2022کو نئی دہلی میں منعقد پہلی ہند.  –سنگاپور وزارتی سطحی گول میز میٹنگ کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا. جسے انہوں نے ایک راہ دکھانے والی پہل کی شکل میں ذکر کیا تھا۔ جو غیر معمولی ہند-سنگاپور دوطرفہ تعلقات کا ایک وسیعت نامہ ہے اور شراکت داری کے نئے شعبوں میں یہ تال میل کا راستہ ہموار کرسکتا ہے۔

سنگاپور عالمی اہمیت کے مختلف ایشوز پر تعاون کا اظہار کرتے ہیں

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان اور سنگاپور عالمی اہمیت کے. مختلف ایشوز پر تعاون کا اظہار کرتے ہیں اور وہ جی 20، دولت مشترکہ. آئی او آر اے(انڈین اوسین رِم ایسوسی ایشن)، مشرقی ایشیا اجلاس اور آئی او این ایس . (انڈین اوسین نول سمپوزیم)جیسے متعدد گروپوں کا حصہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2005 کے  وسیع اقتصادی تعاون معاہدے. (سی ای سی اے)کے اختتام کے بعد اس مضبوط تعلق کو 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے دورے کے دوران. اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اسٹریٹیجک شراکت داری میں وسعت دے گئی۔

ہندوستان میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری

لوہ کھُم یین اپنے ہندوستانی ہم منصب ڈاکٹر جتندر سنگھ سے بتایا کہ. مالی سال 22-2021کے لئے ہندوستان میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)ایکویٹی فلو. کے معاملے میں سنگاپور ایک اعلیٰ ذریعہ ملک کی شکل میں ابھرا ہے۔ مالی سال 2022میں سنگاپور سے. ہندوستان میں ایف ڈی آئی کے رفتارکا تناسب تقریباً 16بلین امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago