عالمی

ہندوستان کی صدر جمہوریہ سربیا پہنچ گئیں

صدر جمہوریہ ہند،  محترمہ  دروپدی مرمو سرینام اور سربیا کے اپنے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں آج (7 جون 2023) بلغراد، سربیا پہنچیں۔ یہ کسی ہندوستانی صدر کا سربیا کا پہلا دورہ ہے۔ خصوصی  اظہار گرم جوشی  کے ساتھ ، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے ان کا استقبال کیا. اور نکولا ٹیسلا ہوائی اڈے، بلغراد پر گارڈ آف آنر دیا۔ ہوائی اڈے سے صدر جمہوریہ نے گاندھی جیوا اسٹریٹ کا سفر کیا. اور مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ

بعد میں شام کو صدر جمہوریہ نے بلغراد میں سربیا میں ہندوستان کے سفیر جناب سنجیو کوہلی کے ذریعہ منعقدہ ایک کمیونٹی استقبالیہ میں. ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں سے بات چیت کی۔

ہندوستان کی صدر جمہوریہ سربیا پہنچ گئیں

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان. اور سربیا قدیم ممالک  ہیں۔ جدید دور میں سربیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو خاص طور پر ناوابستہ تحریک کے تناظر میں بیان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی تفہیم کا اشتراک کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس دوطرفہ بنیاد پر استوار. وہ اس دورے کے دوران سربیا کی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کی منتظر رہیں گی۔

بلغراد میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں سے خطاب

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سربیا  ہندوستان کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے پروگراموں میں ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ  عالمی سطح پر، ہندوستان کو ایک ذمہ دار ترقیاتی شراکت دار. سب سے  پہلے رد عمل ظاہر کرنے و الا، اور گلوبل ساؤتھ کی آواز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک پہلو ایک سرکردہ طاقت بننے کی ہماری جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں اختیار کئے جانے والے طور طریقوں. انسداد دہشت گردی، کنیکٹیویٹی،  سمندری تحفظ ، مالی شمولیت اور خوراک کی حفاظت سے متعلق مسائل پر ہندوستان کے اہم کردار کا بھی حوالہ دیا۔

صدر جمہوریہ نے ہندوستان سے محبت. اور اس کی ستائش کرنے کے لئے  سربیائی فرینڈز آف انڈیا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا کے درمیان دوستی . اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار انمول ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago