بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی 8 جون کو اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی۔ شلپا اب دو بچوں کی ماں ہیں، لیکن انہیں دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شلپا کو نہ صرف ایک اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے بلکہ انڈسٹری سے لے کر مداحوں تک انہیں ایک ’فٹنس کوئین‘کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
شلپا ایک بہترین ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت اداکارہ بھی ہیں۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہارات سے کیا۔ اب وہ بالی ووڈ کی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔
شلپا شیٹی 8 جون 1975 کو منگلور، کرناٹک میں پیدا ہوئیں۔ شلپا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 میں صرف 16 سال کی عمر میں کیا تھا۔ انہوں نے ایک اشتہار کے ذریعے تفریحی دنیا میں قدم رکھا۔ پھر 1993 میں شلپا کو فلم’بازیگر‘ میں کردار ملا۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔
اپنی اداکاری سے تفریحی دنیا میں دھوم مچانے والی شلپا شیٹی نے بچپن میں ہی بھرتناٹیم کی کلاسیکی تربیت لی۔ یہی نہیں وہ اسکول میں اپنی والی بال ٹیم کی کپتان بھی تھیں۔ اس کے ساتھ وہ کراٹے میں بلیک بیلٹ بھی ہیں۔
اگرچہ’بازیگر‘ شلپا کی پہلی فلم تھی، لیکن فلم’دھڑکن‘ نے انہیں حقیقی شہرت دلائی۔ اس فلم میں شلپا شیٹی انجلی کا کردار ادا کرکے شائقین کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔
اس فلم میں شلپا شیٹی اور اکشے کمار کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ ایک وقت تھا جب اکشے اور شلپا شیٹی کا افیئر بالی ووڈ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلا تھا۔ اکشے کمار اور شلپا شیٹی فلم میں کھلاڑی تو اناری کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا۔ جتنا ان کے رشتے کے چرچے ہوئے اتنے ہی ان کے بریک اپ کے بھی چرچے ہوئے۔
اکشے کے بعد شلپا کا نام فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔ انوبھو سنہا اور شلپا شیٹی فلم’دس‘ کی شوٹنگ کے دوران قریب آئے تھے۔ انوبھ پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی تھے۔ نہ صرف انوبھو سنہا اور اکشے کمار بلکہ شلپا شیٹی کا نام بھی دبنگ سلمان خان کے ساتھ جوڑا گیا۔ تاہم بعد میں شلپا شیٹی نے اپنے بزنس پارٹنر راج کندرا سے شادی کر کے تمام خبروں پر بریک لگادیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…