عالمی

پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 11دہشت گردہلاک

پشاور، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

شمال مغربی پاکستان میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادممیں ٹی ٹی پی  کمانڈر سمیت 11دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل ضلع لکی مروت میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ٹی ٹی پی کمانڈر ٹیپو اور 10 دیگر دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شدید تصادم میں کچھ سیکورٹی فورسز کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، لیکن تادم تحریر  اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ افغان سرحد سے آنے والے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کا سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کر لیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ مبینہ طور پر دہشت گرد امریکی نائٹ ویژن ڈیوائسز (این وی ڈی) آلات اور بھاری ہتھیاروں سے پوری طرح لیس تھے۔

آزاد اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں شریعت کی حکمرانی کا مطالبہ کرنے والی ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یہ قدم مختلف علاقوں میں مجاہدین (دہشت گردوں) کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago