ہندوستان- منگولیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی گیارہویں میٹنگ آج 10؍فروری 2023 کو نئی دلی میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نے مختلف دو طرفہ دفاعی تعاون اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے موجودہ شعبوں کو مزید بڑھانے کے راستے تلاش کرنے پر بات کی اور اس جانب جو اقدامات کئے جا سکتے ہیں، ان پر غور کیا۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کووڈ عالمی وبا کی بندشوں کے وجود دفاعی تعاون جاری رہنے پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ہندوستانی وزارتِ دفاع میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور منگولیا کی وزارت دفاع میں اسٹیٹ سکریٹری بریگیڈیئر جنرل گنکھویاگ دیواگ ڈورج کی مشترکہ صدارت میں جوائنٹ ورکنگ گروپ ن ے کووڈ کے بعد پہلی مرتبہ ذاتی طور پر میٹنگ کی ہے۔ دونوں ملکوں نے دونوں کے درمیان بڑھتے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان نے 1955 میں منگولیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ 1971 میں ہندوستانی ریزیڈنٹ مشن الان باتر میں قائم کیا گیا تھا۔ 2015 میں یہ تعلقات کلیدی نوعیت کی ساجھیداری میں بدلے. جب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منگولیا کا دورہ کیا. اور اسے ایکٹ ایسٹ پالیسی کا لازمی حصہ قرار دیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…