ہندوستان میں اردو کا سب سے بڑا شاعر کون؟۔ یہ ذرا مشکل مگر دلچسپ سوال ہے۔ عہد حاضر میں اردو کا سب سے بڑا شاعر کون ہے؟۔ یوں بھی میر،غالب، اقبال کے بعد کون؟۔ اردو کے پانچ سب سے بڑے شاعر ہیں۔ میر، غالب، اقبال، میر انیس اور اختر الایمان۔ اس فہرست کو یوں بھی کر سکتے ہیں۔ پہلے تین کو رہنے دیں۔ بعد میں سودا اور فیض احمد فیض کا نام جوڑ دیں۔ یا پھر مرزا سودا اور انیس کر دیجئے۔ سوال یہ ہے کہ عہد حاضر میں اردو شاعری کے عناصر خمسہ کسے کہہ سکتے ہیں۔
پہلے ہندوستان کے شعری منظر نامے پر نظر ڈال لیجئے۔ پھر اپنی سخن فہمی کا جائزہ لیجئے۔ پھر ایک سرد آہ بھر کر پانچ نام لکھ دیجئے۔ عرفان صدیقی، مظفر حنفی، بشر نواز اور ندا فاضلی تو گزر چکے ہیں۔ لیکن رام پور میں اظہر عنایتی اور بھوپال میں بشیر بدر موجود ہیں۔ ان کی موجودگی کے باوجود اب اس فہرست پہ غور فرمائیں۔ فرحت احساس، شہپر رسول، نعمان شوق، احمد محفوظ اور ظہیر رحمتی۔ یہ پانچ موجودہ دور میں اردو کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔
دکن میں ارتکاز افضل اور سلیم محی الدین تو بہار میں خورشید اکبر و عالم خورشید متاثر کرتے ہیں۔ نوجوانوں میں قمر صدیقی، عزیز نبیل، معید رشیدی اور سالم سلیم جیسے شعرا نے اپنے خاص انداز سے چونکایا ہے۔ مشاعروں میں بے پناہ مقبولیت کے باوجود دلی میں اقبال اشہر اور معین شاداب اچھا کہتے ہیں۔ ممبئی میں قاسم امام، یوسف دیوان اور عبید اعظم اعظمی نے لب و لہجے سے متاثر کیا ہے۔ بھوپال میں ضیاء فاروقی، اقبال مسعود جیسے اوریجنل شاعر بھی موجود ہیں۔ خواتین میں شبانہ نظیر اور عفت زریں جیسی شاعرات بھی ہیں۔ یوں تو وسیم بریلوی اور منور رانا بھی اچھے شاعر ہیں۔
فیاض فارقی پنجاب کیڈر کے آئی پی ایس ہیں۔فیاض فاروقی کی شاعری افسری پر بھاری ہے۔ فیاض فاروقی افسری کی وجہ سے شاعر نہیں ہیں۔ ان کی شاعری پر کم لوگوں نے توجہ کی ہے۔ مظفر ابدالی بھی حکومت ہند کے بڑے افسر ہیں۔ لیکن وہ زبردست شاعر ہیں۔ اسی طرح وکالت کے پیشے سے وابستہ ناصر عزیز کی شاعری متاثر کرتی ہے۔ سنگتروں کے لئے مشہور ناگپور سے مدحت ال اختر اور عبد الرحیم نشتر کی شاعری کی طرف بھی احباب نے کم دھیان دیا ہے۔ یوں تو ہر شہر ہر نگر میں سیکڑوں شاعر موجود ہیں۔ لیکن فرحت احساس، شہپر رسول، نعمان شوق، احمد محفوظ اور ظہیر رحمتی ہی اس عہد کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔
تحریر: ایس زماں خان
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…