ہند-چین کور کمانڈر سطح کی 17ویں دور کی میٹنگ 20 دسمبر 2022 کو چین کی طرف چشول مولڈو سرحدی میٹنگ پوائنٹ پر منعقد کی گئی۔
17جولائی 2022 پچھلی میٹنگ کے بعد ہوئی پیش رفت کی بنیاد پر دونوں فریقوں نے کھلے اور نتیجہ خیز طریقے سے مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)کے اہم ایشوز کے حل پر بات چیت کی۔انہوں نے جلد از جلد باقی ماندہ ایشوز کے حل کے مقصد سے کام کرنے کے لئے دونوں ممالک کے قاعدین کی جانب سے دی گئی رہنمائی کے مطابق کھلی اور گہرائی کے ساتھ بات چیت کی، جو مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پر امن اور استحکام بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور باہمی تعلقات میں پیش رفت لانے میں مدد کرے گی۔
اس درمیان دونوں فریق مغربی سیکٹر میں زمین پر سلامتی اور استحکام بنائے رکھنے پر رضامند ہوئے۔دونوں فریقوں نے قریبی ربط میں رہنے اور فوجی و سیاسی چینلوں کے توسط سے بات چیت کرنے اور جلد باقی ماندہ موضوعات کے باہمی طور سے قابل قبول حل پر رضامندی کا اظہار کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…