Categories: عالمی

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا مشتبہ حالت میں انتقال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر اور پاکستانی  اسمبلی  کے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا آج مشتبہ حالت میں انتقال ہو گیا۔پاکستانی ذرائع کے مطابق   معروف ٹی وی میزبان اور رکن   اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔پولیس وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرائے گی، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، موت کے آدھے گھنٹے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عامر لیاقت کے ملازم کا بیان ہے کہ انہیں رات سے ہی سینے میں تکلیف تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں نے منع کر دیا تھا، کمرے میں انہیں مردہ حالت میں پایا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی مدد سے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معروف ٹی وی اینکر  کے انتقال پر پاکستان کے اہم سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago