عالمی

پاکستان میں گذشتہ چار سالوں میں 42 صحافیوں کو قتل

اسلام آباد، جنوری 23( انڈیا نیریٹو)

پاکستانی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں پاکستان میں 42 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے  سینیٹ کو بتایا کہ ان اموات میں ایسے واقعات شامل ہیں جہاں صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کیا گیا یا جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 42 صحافیوں میں سے 15 کا تعلق پنجاب، 11 کا سندھ، 13 کا خیبر پختونخوا اور تین کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملک کی حزب اختلاف کی جماعت جماعت اسلامی نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ دینے میں کس طرح ناکام رہی ہیں۔بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز کے مطابق 2012 سے اب تک ہر سال اوسطاً پانچ پاکستانی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے مرتب کیے گئے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس نے گذشتہ سال 180 ممالک میں پاکستان کو 157 ویں نمبر پر رکھا تھا۔

فریڈم نیٹ ورک پاکستان کی 2022 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”2012-22 کے عرصے میں قتل کیے گئے 53 صحافیوں میں سے صرف دو کے قاتلوں کو عدالتوں نے سزا سنائی گئی ہے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago