عالمی

شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امدادکی تقسیم کا اعلان

 افغانستان میں 15 سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجۂحرارت منفی 34 تک گر گیا ہے۔ایسے میں سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔افغان حکام کے مطابق سردی سے اموات افغانستان کے 8 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔شدید سردی کے باعث اب تک 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو گا، متاثرہ افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت نے گزشتہ ماہ خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغان خواتین ورکرز پر پابندیاں امداد کی فراہمی کو روک رہی ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خواتین ورکرز پر پابندی امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے، 2 کروڑ سے زیادہ افغانوں کو فوری خوراک اور انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago