عالمی

نیپال انتخابات میں 61 فیصدووٹنگ،معلق پارلیمنٹ کااندازہ،آٹھ دن میں نتائج کااعلان

پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران جھڑپیں اور تشدد

(کٹھمنڈو، 21 نومبر(انڈیا نیرٹیو

  نیپال میں اتوار کو نئی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے انتخاب کے لیے ہوئی پولنگ میں تقریباً 61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ نیپال میں وفاقی پارلیمان کی 275 اور سات صوبائی اسمبلیوں کی 550 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن سے متعلق ایک واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج اگلے آٹھ روز میں آجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر اکا دکا تشدد اور جھڑپوں کے واقعات کی وجہ سے  پولنگ کے عمل میں خلل ڈالا، جبکہ ایک 24 سالہ نوجوان ایک واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔

 اس کے ساتھ ہی 113 سالہ گوپی مایا پوکھریل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے والی ملک کی سب سے معمر شخصیت بن گئیں۔ ملک بھر میں 22000 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ختم ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر دنیش کمار تھپلیال نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 61 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ ہمیں ملک بھر کے اضلاع سے تفصیلات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ یقینی طور پر ہماری توقع سے کم ہے۔ تھپلیال نے کہا کہ کٹھمنڈو وادی کے تین اضلاع میں ووٹوں کی گنتی اتوار کی رات سے ہی شروع ہو جائے گی اور ایک ہفتے میں ختم ہو جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago