Categories: عالمی

غزہ پراسرائیل کے حملوں میں تین روز میں 18 بچّوں اور8خواتین سمیت 87 فلسطینی شہید

غزہ پراسرائیل کے حملوں میں تین روز میں 18 بچّوں اور8خواتین سمیت 87 فلسطینی شہید

غزہ،14مئی (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ تین روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔ان میں 18 بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شہری علاقوں پر بمباری سے 530 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سوموار کی شب سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی ملے کیے ہیں جبکہ حماس اور دوسری تنظیموں نے اسرائیل کی جانب 1600 سے زیادہ راکٹ فائرکیے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے سراغ لگا کر تباہ کردیا ہے۔

دریں اثناءاسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوج بھی اکٹھا کرنا شروع کردی ہے اور مزید کمک بھیجی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل غزہ میں حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔حماس کے جنگجو اسرائیلی علاقوں کی جانب راکٹ داغ رہے ہیں لیکن ان سے اتنا جانی یا مالی نقصان نہیں ہورہا ہے جتنا اہل غزہ کا اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری سے ہورہا ہے۔

اسرائیلی حکام یہ دعوے کررہے ہیں کہ غزہ پر فضائی بمباری میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کا ہدف شہری آبادی نہیں ہے۔حماس نے بدھ کو اسرائیلی بمباری میں اپنے 16 کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago