Categories: عالمی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اتوار کو’او آئی سی’ کا ہنگامی اجلاس طلب

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اتوار کو'او آئی سی' کا ہنگامی اجلاس طلب

ریاض،14مئی (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی درخواست پر پرسوں اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کا وزرا خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ورچوئل ہو گا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے تشدد پر غور کرنے کے ساتھ اسرائیلی جارحیت روکنے پر بات چیت کی جائےگی۔

سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی، بری اور بحری حملے گزشتہ پانچ روز سے جاری ہیں جن میں اب تک ایک سو کےقریب فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔جمعرات کو اسرائیل کے شمال میں پہلی بار حماس کے راکٹوں کے خطرے کےسائرن بجائے گئ

ے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں یہ پہلا موقع ہے جب حماس نے غزہ سے اڑھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر راکٹ داغے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجائے گئے تھے۔ العربیہ چینل کے نامہ نگار کےمطابق شمالی شہر حیفا میں پہلی بار خطرے کےسائرن بجائےگئے۔

خٰیال رہے کہ گزشتہ سوموار سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 17 بچوں سمیت 83 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان دنوں میں غزہ کی پٹی سے حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل پر 1600 راکٹ داغے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago