Categories: عالمی

اسرائیل اور فلسطین کے مابین شدید حملے میں 12 منزلہ عمارت زمین دوز

اسرائیل اور فلسطین کے مابین شدید حملے میں 12 منزلہ عمارت زمین دوز

اسرائیلی بربریت سے 26 فلسطینی شہید

یروشلم ، 12 مئی (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل اور فلسطین کے مابین حملے تیزہوگئے ہیں۔ حملہ کا آغاز غازہ کے فلسطینی شورش پسند وں کی طرف سے راکٹ فائر سے ہوا۔ اس کے جواب میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے بھی زبردست فضائی حملے کیے۔ اسرا ئیل کے اس حملے میں غزہ میں نو بچے سمیت 26 لوگ مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے کے خطے میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 700 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے یروشلم کی موجودہ صورت حال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز غزہ کے ایک راکٹ سے دو اسرائیلی خواتین ہلاک ہوگئیں۔ منگل کی رات تک دونوں طرف سے حملے جاری تھے۔اسرائیلی راکٹ حملے میں 12 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے۔ غزہ سے رات بھر اسرائیل کی طرف کئی راکٹ فائر کیے جانے کے بعد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے اعلی سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے۔

یہ راکٹ حملے غزہ کی پٹی پر قائم عسکریت پسند گروپ حماس نے پیر کی شام کو شروع کیے تھے۔ حماس اور دیگر عسکریت پسند منگل کی صبح تک اسرائیل پر 200 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ۔ دوسری جانب ، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے چلائے گئے ڈرون کی زد میں آکر ایک شخص منگل کی صبح ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل کی جانب سے داغے گئے میزائل میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے غزہ کی طرف رات بھر کئی فضائی حملے کیے۔

اس تصادم کے بعد پیر سے شروع ہوئے 'یروشلم ڈے' کی تقریبات میں مزید تشدد کے امکان میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو 'یروشلم ڈے' سے پہلے ایک خصوصی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ کسی بھی انتہا پسند قوت کویروشلم میں امن کو متاثر نہیں ہونے دیاجائے گا۔

امریکہ یروشلم کی موجودہ صورتحال سے پریشان ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں ۔

فلسطینی رضاکاروں کے مطابق 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ، جب کہ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ دو درجن اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی گروپ حماس نے یروشلم میں شیخ جراح کے نواح میں آباد کاروں اور پولیس کو واپس جانے کا الٹی میٹم جاری کیاتھا۔ اس کے ختم ہونے کے کچھ دیر بعد بڑے پیمانے پر راکٹ حملے شروع ہوگئے۔ حماس کے ترجمان نے بتایا کہ راکٹ حملہ اسرائیل کے لیے ' پیغام ' اور 'اس کے جرائم اور مقدس شہر پر جارحیت کے خلاف رد عمل' تھا۔

حماس کے میزائل حملے میں اسرائیل میں کام کرنے والی ہندوستانی نرس ہلاک

فلسطین کے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی شہر عشقلا پر میزائل حملے میں ایک ہندوستانی نرس سومیا سنتوش دم توڑ گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 21 سالہ سومیا سنتوش کیرل کے ضلع اڈوکی کی رہنے والی تھیں۔ وہ پچھلے 10 سالوں سے وہاں طبی خدمات فراہم کررہی تھی۔ میزائل حملے کے وقت وہ اپنے فلیٹ میں اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ تھی۔

یہ خاندان میزائل حملے کے وقت کسی محفوظ ٹھکانے منتقل ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ میڈیا کے مطابق ، سومیا کے علاوہ ، ایک اور خاتون بھی میزائل حملے میں ہلاک ہوگئی ہے۔ نیز بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازعہ جاری ہے۔ جنگجو گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ اسرائیل نے اس کے جواب میں غزہ کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر ، بھارت نے خطے میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ نیز یروشلم اور اس کے آس پاس کے علاقے میں جمہوری تبدیلی سے بھی گریز کیا جانا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago