Categories: عالمی

کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر کوئی مکالمہ نہیں: عمران خان

کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر کوئی مکالمہ نہیں: عمران خان

عمران خان نے پھر کشمیر کا راگ الاپا

اسلام آباد 12 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پڑوسی ملک پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے ایک بار پھر ، کشمیر کا راگ الاپا ہے۔ عمران نے کہا ہے کہ جب تک ہندوستان جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیتا تب تک پاکستان اس سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

یادرہے کہ 5 اگست 2019 کو ہندوستان نے اس ریاست کی خصوصی حیثیت کو 370 کے تحت ختم کرکے اسے دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے ، لیکن اگر ہندوستان کشمیر کی پرانی صورت حال کوبحال کردے تو بات چیت ممکن ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میںقریشی نے کہا وہ جموں وکشمیر کوہندوستان کا داخلی مسئلہ نہیں سمجھتے۔ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں ہے اور اس پر سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔

یہاں ، بھارت نے بار بار کہا ہے کہ جموں وکشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے اور ملک اس مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نئی دہلی نے اسلام آباد کو بتایا ہے کہ اس میں معمول کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہونا چاہئے دہشت گردی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے دہشت گردی ، دشمنی اور تشدد کا راستہ چھوڑنا ہوگا۔

اگست ، 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی اختیارات واپس لےنے کے ساتھ ساتھ دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کے اعلان کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ تاہم ، حالیہ دنوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی تھی جب دونوں ملکوں نے فروری میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے اتفاق کیا تھا۔ امن اور بات چیت کے لیے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی طرف سے کیا گیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago