Categories: عالمی

مسجد نبویﷺ میں ماہ صیام کے دوران نماز تراویح کی ادائی کے لیے پلان تیار

مدینہ منورہ،19مارچ(انڈیا نیرٹیو)

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کل جمرات کے روز 'ماہ صیام برائے سال 1442ھ' کے لیے مسجد نبوی میں نماز ترویح کی بحالی کی خاطر’مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی‘کا پلان منظور کیا ہے۔مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح کے پلان کی منظوری کے موقعے پر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسجد نبوی میں عبادت ، نماز اور زائرین کی آمدو رفت کو بحال کیا جا سکے اور وبا کو شکست دینے کی کامیابیوں سے ثمرات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔

ماہ صیام کے لیے مسجد نبوی میں عبادت کے خصوصی پلان میں رمضان معلوماتی پروگرام، خصوصیات ، پیشرفت ، پروگرام ، اہداف ، متبادل ، ہنگامی صورت حال اور رمضان کے مہینے اور عید الفطر تک کرائسز سیل کا قیام بھی شامل ہے۔مسجد نبویﷺمیں نماز تراویح اور رمضان کے پروگرامات کو موجودہ کرونا وبائی صورت حال اور محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔

مسجد میں زائرین کی نقل وحرکت، مجمع، با جماعت نمازوں کے طریقہ کارکو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔کرونا وبا کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں 45000 نمازیوں کی با جماعت نماز کی اجازت دی گئی ہے۔

مسجد کے مغربی حصے میں 15000 نمازیوں کو داخل ہونے جب کہ ماہ صیام میں مجموعی طور پر ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میںنماز کی ادائی کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ کرونا وبا سے قبل مسجد نبوی? میں ایک ہی وقت میں تین لاکھ 50 ہزار افراد کو با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت تھی اور مغربی حصے میں 96 ہزار افراد با جماعت نماز ادا کرتے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago