واشنگٹن، 24 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)
امریکن ایئرلائنز کا بوئنگ۔ 737 طیارہ آسمان میں پرندے سے ٹکرا گیاجس کی وجہ سے انجن میں آگ لگ گئی۔ طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
امریکن ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر۔1958 نے کولمبس کے جان گلین کولمبس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 7:45 بجے فینکس کے لیے پرواز بھری۔ طیارہ ٹیک آف کرتے ہی ایک پرندہ اس سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی طیارے نے اوہائیو کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہوائی جہاز کے دائیں انجن سے شعلے، چنگاریاں اور دھواں آتا دیکھا جا سکتا تھا۔ جان گلین کولمبس بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ٹویٹ کیا – آج صبح ایک طیارے میں آگ لگ گئی، جس کی محفوظ لینڈنگ کرائی گئی۔ ہوائی اڈہ کھلا ہواہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…