Urdu News

امریکا میں طیارہ پرندے سے ٹکرایا، انجن میں لگ گئی آگ

امریکا میں طیارہ پرندے سے ٹکرایا

واشنگٹن، 24 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 امریکن ایئرلائنز کا بوئنگ۔ 737 طیارہ آسمان میں  پرندے سے ٹکرا گیاجس کی وجہ سے انجن میں آگ لگ گئی۔ طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکن ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر۔1958 نے کولمبس کے جان گلین کولمبس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 7:45 بجے فینکس کے لیے پرواز بھری۔ طیارہ  ٹیک آف کرتے ہی ایک پرندہ اس سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی طیارے نے اوہائیو کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہوائی جہاز کے دائیں انجن سے شعلے، چنگاریاں اور دھواں آتا دیکھا جا سکتا تھا۔ جان گلین کولمبس بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ٹویٹ کیا – آج صبح ایک طیارے میں آگ لگ گئی، جس کی محفوظ لینڈنگ کرائی گئی۔ ہوائی اڈہ کھلا ہواہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Recommended