عالمی

کابل میں وزارت خارجہ کے قریب زوردار دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

کاروباری مرکز کے قریب کار میں بم دھماکہ، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل  

 افغانستان میں بم دھماکوں کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ کابل میں وزارت خارجہ کے قریب زور دار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب پیر کی سہ پہر اچانک دھماکہ ہوا۔ جس جگہ دھماکہ ہوا وہ کابل کا اہم تجارتی مرکز بھی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے زبردست آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں کے ساتھ دھواں بھی دیکھا گیا۔ آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے اور آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کاروباری مرکز اور وزارت خارجہ کے اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی جدوجہد کی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ دھماکہ وزارت خارجہ کے قریب کاروباری مرکز کے باہر کھڑی کار میں ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک کار سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے آس پاس کی کئی کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک بچے سمیت 12 زخمیوں کو کابل کے ایمرجنسی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دو افراد کی لاشیں بھی لائی گئی ہیں۔ ریسکیو کارکن موقع پر متحرک ہیں۔ کئی رضاکار تنظیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اب کچھ اور لاشیں ملنے کی بھی توقع ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس لیے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago