عالمی

یتی ایئرلائنس کا طیارہ پوکھرا، نیپال میں گر کر تباہ ہو گیا

یتی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے چار ارکان سمیت 68 مسافر سوارتھے

کاٹھمنڈو (نیپال)، 15 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز کرنے والا یتی ایئرلائنس کا ATR 72 طیارہ اتوار کی صبح کاسکی ضلع کے پوکھرا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس بات کی تصدیق نیپال کے معروف اخبار ‘دی کاٹھمنڈو پوسٹ’ نے یتی ایئرلائن کے ترجمان سدرشن برٹولا کے حوالے سے کی ہے۔

یتی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا نے دی کاٹھمنڈو پوسٹ کو بتایا کہ طیارہ پرانے ہوائی اڈے اور پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں کل 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔

کھٹمنڈو پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago