Categories: عالمی

افغان میڈیا نے مالی مسائل اورطالبان کی معلومات تک رسائی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ۔5 جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغان میڈیا کے درجنوں اہلکار پیر کے روز کابل میں جمع ہوئے اور انہوں نے مالی مسائل اور طالبان سے معلومات تک رسائی میں پابندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ مقامی میڈیانے رپورٹ کیا کہ میڈیا حکام نے کہا کہ معاشی مسائل، معلومات تک رسائی میں پابندیاں اور خواتین رپورٹرز کے خلاف پابندیاں وہ اہم چیلنجز ہیں جن کا انہیں اس وقت سامنا ہے۔مقامی میڈیا حکام کے مطابق مذکورہ مسائل کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد ریڈیو اسٹیشنز نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہماری آمدنی کم ہے، لیکن ہمارے اخراجات زیادہ ہیں،  مقامی میڈی نےریڈیو سلح پیغام کے سربراہ زاہد اینگر کے حوالے سے کہا۔میڈیا حکام نے یہ بھی کہا کہ بعض صوبوں میں خواتین رپورٹرز پابندیوں کی وجہ سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتیں۔ تخار صوبے میں ریحان ریڈیو اور ٹی وی سٹیشن کی مالک، کمیلا سحر نے کہا، "صوبہ تخار میں، ہمیں مالی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم اپنے آؤٹ لیٹ پر خواتین رپورٹر بھی نہیں رکھ سکتے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فراہ کے ایک مقامی ریڈیو سٹیشن کے ایک اہلکار ابراہیم محمدی نے کہا، "صوبہ فراہ میں، رپورٹرز کو سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ (افسران) یا صوبائی گورنر کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ انہیں محکمہ اطلاعات اور ثقافت کی طرف سے اجازت نہ دی گئی ہو۔"دریں اثنا، میٹنگ میں موجود طالبان حکام نے کہا کہ وہ میڈیا کے چیلنجوں سے نمٹیں گے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کو رپورٹنگ کرتے وقت قومی اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago